08 جون ، 2012
لاہور … امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کا خمیازہ قرار دیا اور کہاکہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے نجات کیلئے امریکی جنگ سے لاتعلقی کا اعلان کرنا ہوگا۔