دنیا
25 مئی ، 2016

صومالیہ:کینیا کی فوج کی کارروائی،الشباب کے 21 جنگجوہلاک

صومالیہ:کینیا کی فوج کی کارروائی،الشباب کے 21 جنگجوہلاک


 


صومالیہ میں متعین کینیا کی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی انتہاپسند جماعت حرکت الشباب کے 21 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

صومالیہ میں امن فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی ملک کے مغربی علاقہ دوبلے میں کی گئی جس کے دوران الشباب کے جنگجوؤں کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں جن میں 21 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا اور وافر مقدار میں ہتھیار اور دستی بم قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب حرکت الشباب نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجووں نے کینیا کی فوج پر حملہ کرکے 5اہلکاروں کو ہلاک اور 8کو زخمی کردیا ہے، تاہم اس ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ کینیا کی فوج صومالیہ میں متعین افریقی یونین کے امن دستوں کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :