پاکستان
09 جون ، 2012

اسلام آباد، جدہ جانیوالی پرواز کے مسافر سے ہیروئن برآمد

اسلام آباد، جدہ جانیوالی پرواز کے مسافر سے ہیروئن برآمد

اسلام آباد … اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے ہیروئن بھرے سو کیپسول برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاکہ خوشاب کا رہائشی شخص سید رسول ، نجی ایئرلائنز کی کمرشل پرواز سے جدہ جانا چاہتا تھا، ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملہ نے شک ہونے پر اس کی پڑتال کی تو اس کے پیٹ سے ہیروئن بھرے سو کیپسول برآمد ہوئے، اے این ایف نے اسے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :