پاکستان
09 جون ، 2012

سروسز اسپتال میں آتشزدگی کی عدالتی تحقیقات کیلئے درخواست دائر

سروسز اسپتال میں آتشزدگی کی عدالتی تحقیقات کیلئے درخواست دائر

لاہور… سروسز اسپتال لاہورمیں آتشزدگی کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے اپنی رٹ میں موٴقف اختیار کیاہے کہ سروسز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں،جن کی وجہ متعددننھے منھے بچوں کے علاوہ کئی دیگرقیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں،،اس لئے عدالتی تحقیقات کے ذریعے ذمے داروں کا تعین کرکے سزا دی جائے۔

مزید خبریں :