کھیل
27 مئی ، 2016

قومی کرکٹرز کا فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم

قومی کرکٹرز کا فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم

 


کاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کا فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم ہو گیا ، جہاں آرمی کے انسٹرکٹر کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کےلیے خاص ٹریننگ کرائی گئی۔

تقریباً  2 ہفتوں پر مشتمل کیمپ  میں قومی کرکٹرز نے لگ کر محنت کی ،فٹنس کی بہتری کےلیے فوجی طرز کی ایکسرسائز کرائیں گئیں ۔کھلاڑیوں کے درمیان ٹارگٹڈ مقابلے بھی ہوئے۔

سابق کپتان اور ٹیم کے سینئر رکن شعیب ملک کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے لیے پی سی بی نے بہت اہم قدم اٹھایا۔

کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی مضبوطی کےلیے بہترین کام کیا گیا ،سابق کپتان نے آرمی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے قومی کھلاڑیوں پر خاص توجہ دی۔

 اب دورہ انگلینڈ کی تیاری کےلیے قومی کرکٹرز 30 مئی سے 6جون تک لاہور میں اسکلز کیمپ میں شرکت کریں گے ،جس کےلیے سلیکشن کمیٹی نے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے ۔

مزید خبریں :