پاکستان
09 جون ، 2012

ملتان، ایپکا کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

ملتان… آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن کی جانب سے ملتان میں تنخواہوں میں اضافہ کئے جانے کے مطالبہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایم ڈی اے چوک ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جس تناسب سے ملک میں مہنگائی کی جاتی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اسی تناسب سے تنخواہوں میں بھی اضافہ کرے، مظاہرین نے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں 2 سو فیصد تک اضافہ کیا جائے وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین سے جو وعدے کئے تھے انہوں نے وہ وعدے پورے نہیں کئے آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن کی جانب سے تمام دفاتر میں میں قلم چھوڑ ہڑتال بھی کی گئی۔

مزید خبریں :