09 جون ، 2012
اسلام آباد… ملک میں پٹرولیم قیمتوں کے پندرہ روزہ تعین کی پالیسی کے تحت سولہ جون سے ان قیمتوں میں 3 سے نو روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز پر غور ہورہا ہے ، اس کے نتیجہ میں سی این جی کی قیمت میں بھی کمی ہوسکتی ہے ۔ وفاقی وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ پٹرولیم کی عالمی قیمتوں میں کمی کہ وجہ سے پاکستان میں بھی ان قیمتوں کو کم کرنے پر غور ہورہا ہے،جو تجویز زیر غور ہے اس کے مطابق پٹرول اور ہائی اوکٹین فی لیٹر 9 روپے، ڈیزل ساڑھے 4، مٹی کا تیل سوا 4 روپے فی لیٹر کم ہوسکتا ہے، ملک میں سی این جی قیمتوں کو پٹرولیم مصنوعات کے شرح سے بھی منسلک کیا گیا اس کی وجہ سے توقع ہے کہ سی این جی کی قیمت کم ہوسکتی ہے، نئی پالیسی کے تحت پٹرولیم مصنوعات کا ہر پندرہ روز بھی تعین ہونا ہے ، اب نئی قیمتوں کا اطلاق سولہ جون سے ہوگا جبکہ انکا اعلان پندرہ جون کی شام یا رات کو متوقع ہے۔