دلچسپ و عجیب
29 مئی ، 2016

چین میں شیشے سے بنا پل، لوگوں کے لیے ایڈونچر

چین میں شیشے سے بنا پل، لوگوں کے لیے ایڈونچر

 


چین میں شیشے سے بنا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ پل بلندی سے خوف کھانے والوں کے لیے ایڈونچر بھی ہے اور خوف دور کرنے کا ذریعہ بھی۔

بلندی سے خوف آتا ہے؟ نیچے دیکھتے ہوئے جان جاتی ہے؟ اپنا خوف بھگائیے اور چین میں بنے اس گلاس پلیٹ فورم پر چڑھ جائیے۔بیجنگ کے قریب وادی میں بنے اس شیشے کے پلیٹ فارم سے دور دور تک نظارہ کیجئے۔ آس پاس کے گائوں دیکھیے۔

شیشے کا یہ پل امریکا میں بنے پل سے بھی لمبا ہے۔ اس پل پر چڑھ کر کچھ لوگ تو اتنے خوف زدہ ہوتے ہیں کہ نیچے دیکھ ہی نہیں پاتے لیکن کچھ وقت کے بعد سنبھل جاتے ہیں اور مزا لیتے ہیں شیشے کے نیچے نظر آتی سرسبز وادی کا۔

مزید خبریں :