09 جون ، 2012
راولپنڈی… حیدرآباد کا ایک طالبعلم محنت کش لڑکا ، مکینک استاد کے کی مار کے ڈر سے بھاگ اٹھا اور حالات کی گاڑی اسے راول پنڈی لے آئی ۔ حیدرآباد کا بلاول نویں جماعت کا طالبعلم ہے، دن کو پڑھائی کا شوق پورا کرکے شام کو میکنک استاد کے پاس ہنر سیکھنے جانا اسکی ذمہ داری بنادی گئی ، دو روز قبل یہ لڑکا ، راول پنڈی اسٹیشن پر اترا تو انجانے شہر میں چلتا ہوا، ایک تاجر تک پہنچ گیا، یہاں آکر اس نے پہلے غلط بیانی کی لیکن پھر سچ اگل دیا۔