دلچسپ و عجیب
31 مئی ، 2016

امریکا: گالف کورس میں 16 فٹ لمبا مگرمچھ گھس آیا

امریکا: گالف کورس میں 16 فٹ لمبا مگرمچھ گھس آیا

 


امریکا میں ایک گالف کورس میں اچانک ایک بہت بڑا مگر مچھ آگیا، کھلاڑی پہلے تو بہت خوف زدہ ہوئےمگر اوسان بحال ہونے پر اس کی تصویریں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔


امریکی ریاست فلوریڈا کا گالف کورس اس وقت جراسک پارک لگنے لگا جب وہاں 16فٹ طویل مگر مچھ کو مٹرگشت کرتے دیکھا گیا، اچانک مگر مچھ نظر آنے پر گالف کورس میں کھلبلی مچ گئی۔


اس موقع پر کچھ لوگوں نے مگر مچھ کی ویڈیوز بھی بنائیں، اگرثابت ہوگیا کہ مگرمچھ 16فٹ کا تھا تو یہ دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ ہونے کا اعزاز حاصل کرلے گا، اس سے پہلے 14فٹ طویل مگر مچھ کو دنیا کا سب سے بڑا مگر مچھ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید خبریں :