دنیا
31 مئی ، 2016

افغانستان: طالبان کے ہاتھوں 170مسافر اغوا،9 ہلاک

افغانستان: طالبان کے ہاتھوں 170مسافر اغوا،9 ہلاک

 


افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان نے 170مسافروں کو اغوا کر لیا۔ طالبان نے فائرنگ کرکے 9 مسافر وں کو ہلاک بھی کردیا۔


افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان نے 170 مسافروں کو اغوا کیا ہے، نائب پولیس سربراہ کے مطابق طالبان نے تین بسوں کو روک کر مسافروں کو نیچے اترنے کا حکم دیا اور ان پر فائرنگ کردی ،جس میں 9 مسافر ہلاک ہو گئے اور طالبان باقی افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔


حکومتی فورسز نے ریسکیو آپریشن کرکے ان میں سے کئی مسافروں کو آزاد کرالیا،لیکن20 مسافر اب بھی طالبان کی قید میں ہیں۔

مزید خبریں :