09 جون ، 2012
اسلام آباد… پاکستان نے ’محفوظ پناہ گاہوں‘ سے متعلق امریکی وزیر دفاع پنیٹا کا بیان مستردکردیا۔ دفتر خارجہ کہا کہنا ہے کہ لیون پنیٹا پیچیدہ معاملے کو غلط زاویہ دے رہے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، دفترخارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان قومی مفاد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں۔