پاکستان
09 جون ، 2012

امریکی بیانات میں تیزی کی وجہ وہاں کے انتخابات ہیں،صدر زرداری

امریکی بیانات میں تیزی کی وجہ وہاں کے انتخابات ہیں،صدر زرداری

بیجنگ… صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترکہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آہستہ آہستہ امریکا کے ساتھ تعلقات معمول پر آجائیں گے۔ چین کے ایک اخبار کو انٹرویو میں صدر زرداری نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی۔ لیون پنیٹا کے حالیہ بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سیاستدان سیاسی مفادات کیلیے بیان دیتے ہیں، امریکا میں یہ سال الیکشن کا ہے اور اسی لیے امریکا سے آنے والے زیادہ تر بیانات ان کی داخلی سیاسی صورتحال کی بنیاد پر ہی ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے پاکستان پر اثرات کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ اس جنگ میں چالیس ہزار پاکستانی شہری جان سے گئے جبکہ دہشتگرد حملوں کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال بھی خراب ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دے رہا ہے۔

مزید خبریں :