09 جون ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں نشے کے عادی شوہر نے دوستوں کے ساتھ وقت نہ گزارنے پر بیوی پرڈنڈوں سے تشدد کیا اور سر کے بال بھی مونڈ ڈالے۔ سی پی او نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتار ی کا حکم دیا ہے۔ کوکیانوالہ کی رہائشی ثمینہ بی بی کاکہنا ہے کہ اس کا شوہر نشہ کرتا ہے وہ اکثر اس پر رقم کے حصول کے لیے تشدد کرتا اور اسے جسم فروشی پر مجبور کرتا تھا۔ دو روز قبل بھی وہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ گھر آیا اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے پر مجبور کیا۔ انکار پر اس نے اپنے بھائیوں اور والدہ کے ساتھ مل کر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور چیخنے چلانے پر بال کاٹ ڈالے۔اہل محلہ کی اطلاع پر ثمینہ بی بی والدہ موقع پر پہنچیں اور بیٹی کو اسپتال پہنچایا جہاں میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہو گیا ہے۔سی پی او نے جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔