پاکستان
09 جون ، 2012

مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماوٴں کی نواز شریف سے ملاقات

مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماوٴں کی نواز شریف سے ملاقات

لاہور… مسلم لیگ ہم خیال کے رہ نماوٴں نے جاتی عمرہ رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ شہباز شریف نے بھی نواز شریف کو پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے نواز شریف کو صوبائی بجٹ کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں سمیت، ییلو کیب اسکیم اور کسانوں کو سبسڈی دینے کے حوالے سے فنڈز کی تفصیلات بتائیں۔ بعد میں مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماوٴں حامد ناصر چٹھہ،سلیم سیف اللہ ،ہمایوں اختر،ہارون اختر،امیر مقام اور فرید طوفان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی،اس موقع پر چودھری نثار،شہباز شریف اور مہتاب عباسی بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،آئندہ انتخابات اور موجودہ حالات کے حوالے سے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں :