پاکستان
09 جون ، 2012

سروسز اسپتال کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، راجا ریاض

سروسز اسپتال کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، راجا ریاض

لاہور… پنجاب اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف راجاریاض احمدنے کہاہے کہ سروسز اسپتال واقعے کے ذمہ دارشہبازشریف ہیں کیونکہ پنجاب کے وزیر صحت بھی وہی ہیں ، متاثرہ خاندانوں کو چاہیے کہ وہ وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔ سروسزاسپتال میں آتشزدگی سے جھلسنے والے بچوں کی عیادت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے راجاریاض نے کہاکہ جاں بحق ہونیوالے معصوم بچوں کے قتل کے ذمے داری وزیراعلیٰ پنجاب پرعائد ہوتی ہے،بچوں کے ورثا ء سے درخواست ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمات درج کرائیں، انہوں نے کہا کہ لوگ ایڑھیاں رگڑ رگڑکرمر رہے ہیں ،لیکن انہیں ادویات نہیں مل رہیں۔راجاریاض نے کہاکہ کروڑوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے ،،جعلی ادویات کی فروخت بھی عام ہے لیکن وزیراعلیٰ کیمپ آفس کے ٹوپی ڈرامے کررہے ہیں۔

مزید خبریں :