03 جون ، 2016
امریکی ریاست ٹیکساس میں بارش اور سیلاب کے باعث امریکی فوجی اہلکاروں کا ٹرک الٹنے سے تین اہلکار ہلاک اور چھ لاپتہ ہو گئے ۔
امریکی فوج کے مطابق حادثہ ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ ملٹری پوسٹ میں تربیتی مشقوں کے دوران پیش آیا۔ سیلابی پانی سے گزرتے ہوئے فوجیوں کا ٹرک الٹ گیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران تین اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اورتین اہلکاروں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ جبکہ چھ لاپتا اہلکاروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔
ریاست ٹیکساس میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات کے دوران آٹھ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔