کاروبار
09 جون ، 2012

ایل این جی کی درآمد بڑھانے کیلئے سی این جی پر ٹیکس لگایاجارہا ہے،الیاس بلور

ایل این جی کی درآمد بڑھانے کیلئے سی این جی پر ٹیکس لگایاجارہا ہے،الیاس بلور

پشاور…سینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا ہے کہ ملک میں ایل این جی کی امپورٹ بڑھانے کے لئے سی این جی پر ٹیکس عائد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سینیٹر الیاس احمد بلور کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدام سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ جائے گی اور سی این جی پر ٹیکس کے نفاذ سے لاکھوں افراد کا روزگار بھی متاثر ہو گا انہوں نے کہا کہ اوگرا کی من مانیان اور ملی بھگت سے گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ و زیر اعظم یوسف گیلانی سی این جی سیکٹر کے مطابے کو تسلیم کریں۔

مزید خبریں :