03 جون ، 2016
سوئنگ کے سلطان، دنیائے کرکٹ کے عظیم آل راونڈر وسیم اکرم نے عمر کی ففٹی مکمل کرلی،گولڈن کھلاڑی کو زندگی کی گولڈن جوبلی پر سالگرہ مبارک، اسٹارکرکٹر کی سالگرہ جیو نیوز نے شاندار انداز میں منائی، وسیم اکرم نے سالگرہ کا کیک کاٹااور کچھ دیر جیو نیوز کے دفتر میں رہے۔
| |وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کبھی اتنی بہترین برتھ ڈے نہیں منائی۔ کینیڈا سے والدہ اور بھائی نے بھی فون کرکے برتھ ڈے وش کی، خواہش ہے جتنی محبت جیونیوز سے ملی، پاکستان میں بھی سب آپس میں اتنی محبت بانٹیں۔
وسیم اکرم 3جون 1966میں پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے، سوئنگ کے سلطان نے اپنے کرکٹ کیریئر میں بیٹسمینوں کو خوف میں مبتلا رکھا اور ان گنت میچوں میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔سپر اسٹار وسیم اکرم آج بھی سپر فٹ ہیں ۔
کرکٹ کے میدان میں آئے تو کامیابیوں کی منزلیں طے کرتے رہے،ریکارڈ توڑتے چلے گئےاور وکٹیں اڑاتے چلے گئے ۔
کرکٹ کے بعد کمنٹری میں آواز کا جادو جگایا، کوچنگ میں قدم رکھا تو کامیاب کوچ ثابت ہوئے،پاکستان سوپر لیگ میں ان کی ٹیم فاتح بنی، شوبز کی دنیا میں بھی وہ ریمپ پر جگمگاتے نظر آتے ہیں ۔