03 جون ، 2016
سندھ ہائیکورٹ میں فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین کی عدم حاضری کےباعث9جون تک ملتوی کردی گئی۔
درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی کی سربراہی میں بینچ نے کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طلب الدین ملک سے باہر ہے،سماعت ملتوی کی جائے۔
درخواست گذار کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ فلم مالک خطیر سرمایہ خرچ کرکے بنائی گئی،پابندی بلاجواز ہےاورٹیکس چور،جاگیردار اور وڈیرے فلم کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔
جبکہ 18ویں ترمیم کے بعدفلم کو روکنے یا منظور کرنے کا اختیار صرف صوبائی سنسر بورڈ کے پاس ہےاوروفاق کے پاس اس سے متعلق کوئی اختیار نہیں،فلم مالک ریلیز ہونے سے پہلے،سندھ اور پنجاب سنسر بورڈ سے منظور کرائی گئی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے عدالت میں بیان دیا کہ فلم متنازع ہےاور اس فلم پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھی بات ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت 9جون تک ملتوی کردی۔