انٹرٹینمنٹ
03 جون ، 2016

تنمے بھٹ کو گوروو گیراکاکرارا جواب

تنمے بھٹ کو گوروو گیراکاکرارا جواب


 


بھارتی کامیڈین تنمے بھٹ کی گزشتہ دنوں سچن ٹنڈولکر اور لتا منگیشکر کی نقل اتارنے کی ویڈیو نے جہاں کئی بالی ووڈ اسٹارز کو ناراض کیا وہیں معروف کامیڈین گوروو گیرابھی ان سے کافی ناراض دکھائی دے رہے ۔


اسی سلسلے میں گوروو نے حال ہی میں ایک اسنیپ چیٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لتا منگیشکر کا روپ دھارکر بطور ان کے فین تنمے بھٹ کوکرارا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم خود ایسے دکھتے ہو جیسے کسی نے ساگودانہ پانی میں بھگو کر رکھا ہو۔


ویڈیو اگر مزاحیہ ہوتا تو شاید میں اسے شیئر بھی کرتی لیکن اس ویڈیو کو شئیرنہ کرنا میرے خیال سے کافی ہے،اس سے زیادہ میں تنمے کا برا نہیں چاہتی۔


واضح رہے اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ پسند کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :