انٹرٹینمنٹ
03 جون ، 2016

شاہد کپور راک اسٹار بن گئے

شاہد کپور راک اسٹار بن گئے

بالی ووڈ کی نئی تھرل سے بھرپور فلم 'اڑتا پنجاب  کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔


شاہد کپور پر فلمائے جانے والے گانے 'اُڑتا پنجاب 'کوویشال ددلانی اور امیت ترویدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول ورون گروورنے لکھے ہیں ۔


ابھیشیک چوبے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چار مختلف افراد کے گرد گھومتی ہے جو پنجاب میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت اور ڈرگ مافیا سے جُڑ جاتے ہیں۔


منشیات کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر مبنی اس فلم میں شاہد کپور ایک راک اسٹار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو منشیات کے معاملے پھنس جاتا ہے جبکہ شاہد کے مد مقابل عالیہ بھٹ ایک پروفیشنل ہاکی پلیئر کے روپ میں نظر آئیں گی۔


دوسری جانب کرینہ کپور اس فلم میں ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنی ہاؤس جاب چھوڑ کرمنشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلئے پنجاب کے اندرونی شہرمنتقل ہو جاتی ہے جبکہ کرینہ کے مد مقابل دلجیت دوسنجھ ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔


واضح رہے فلم 'اڑتا پنجاب رواں سال 17جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


 

مزید خبریں :