29 جنوری ، 2012
کراچی … محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شمالی مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم اور سرد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پارا چنار میں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11، استورمنفی9، ہنزہ منفی8، قلات منفی6 ڈگری رہا۔ کوئٹہ میں منفی5، مری منفی3، اسلام آباد صفر، لاہور3 ، مظفرآباد2 ، پشاور3 اور کراچی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔