دلچسپ و عجیب
04 جون ، 2016

باپ کے سگنل توڑنے پر ننھے نے پولیس کو فون کردیا

باپ کے سگنل توڑنے پر ننھے نے پولیس کو فون کردیا

 


آپ نے یوں تو کسی ہنگامی صورتحال کیلئے پولیس کو ایمرجنسی کال کرتے سنا ہوگا لیکن جناب یہاں توننھے میاں نے کمال ہی کردیا۔جی ہاں، امریکی ریاست میسا چوسٹس میں چھ سالہ رابرٹ نامی بچے نے والد کے سگنل توڑنے پر 911کو کال گھماددی۔


کوئنسی پولیس ڈپارٹمنٹ میں ننھے میاں نے کال کی اور آفیسر سے کہا کہ کے میرے ڈیڈی نے سگنل کی ریڈ لائٹ کراس کردی ہے۔


دوسری جانب اس کال پر پہلے تو پولیس آفیسر حیران ہوا تاہم صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ننھے میاں سے والد کو فون دینے کا کہا ۔


پولیس آفیسر سے بات کرتے رابرٹ کے والد نے پولیس آفیسر سے اپنی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے سگنل کی خلاف ورزی کی تصدیق کردی۔

مزید خبریں :