29 جنوری ، 2012
میلبرن … آسٹریلین اوپن ٹینس کا مینز سنگل ٹائٹل سربیا کے نوواک جوکووچ نے جیت لیا، فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، 5 گھنٹے 15 منٹ جاری رہنے والے ٹینس گرینڈ سلم ٹورنامنٹس کی تاریخ کے طویل ترین میچ میں جوکووچ نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔ بارش سے متاثر میچ کے چوتھے سیٹ میں سیکنڈ سیڈ رافیل نڈال نے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 2-2 سیٹس سے برابر کردیا تاہم نوواک جانکووچ نے آخری سیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نوواک جانکووچ نے میچ کا پہلا اور آخری سیٹ ٹائی بریکر پر جیتا۔ انہوں نے میچ میں 5-7، 6-4، 6-2، 6-7 اور 7-5 سے کامیابی حاصل کی۔