کھیل
05 جون ، 2016

دورہ انگلینڈ کے لیئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

دورہ انگلینڈ کے لیئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان


 


چیف سلیکٹر انضمام الحق نےدورہ انگلینڈ کے لیئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے ٹیم کا اعلان لاہور میں پریس کانفرنس کئے دوران کیا۔


پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ باولر محمد عامر بھی شامل ہیں تاہم ٹیم میں ان کی شمولیت برطانوی ویزے کے حصول سے مشروط ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ دورے میںایک وکٹ کیپر پرزیادہ دبائو ہوگا اس لئے ہم نےوکٹ کیپر سرفراز احمد کے ساتھ محمد رضوان کو بھی منتخب کیا ہے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے پہلے مرحلے میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس میں مصباح الحق قیادت کریں گے ،اس علاوہ اسکواڈ میں محمد حفیظ ، شان مسعود، سمیع اسلم ،اظہر علی ، یونس خان ، اسد شفیق ، افتخار احمد ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، یاسر شاہ ،ذوالفقار بابر ، وہاب ریاض ، راحت علی ، محمد عامر، عمران خان اور سہیل خان شامل ہیں۔

مزید خبریں :