06 جون ، 2016
ننجا ٹرٹلز ٹو سپر ہیروز کے بھی استاد نکلے ، ایکشن، ایڈونچر اور کامیڈی کے رنگوں سے سجی فلم آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی ۔
نئی اینی میٹڈ فلم ’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ فلم کی ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ ہی فلمی دنیا کے پنڈت اس کی کامیابی کے نئے ریکارڈز کی پیشگوئیاں کرنے لگے ہیں۔
فلم نے ابتدائی تین دنوں میں تین ارب ستر کروڑ روپے کمائے اور ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔
فلم’ٹین ایج میوٹینٹ ننجا ٹرٹلز: آؤٹ آف شیڈوز‘ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گروہ شہر کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے لیکن ننجا کا آرٹ جاننے والے ٹرٹلز لوگوں کی حفاظت کرنے آجاتے ہیں اور دشمنوں کے چھکے چھڑا دیتے ہیں ۔
فلم’ ایکس مین ۔ ایپوکلپس‘ نے اس ہفتے مزید دو ارب تینتیس کروڑ روپے کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی ۔’ایکس مین ایپو کلپس ‘ سن دو ہزار چودہ کی ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کا سیکوئل ہے جس میں ایک شیطانی قوت ہزاروں سال بعد دنیا کو تباہ کرنے کے لیے زندہ ہو جاتی ہے ۔
فلم میں ایکس مین کا کردار جیمز میکوئے نے نبھایا ہے ، جبکہ دیگر اداکاروں میں جینیفر لارنس ، مائیکل فیس بینڈر شامل ہیں ۔
اسی ہفتے ریلیز ہونے والی نئی رومانٹک ڈراما فلم می بیفور یُو(Me Before You) تیسرے نمبر پر رہی ۔فلم ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ایک ارب بانوے کروڑ روپے کماسکی ۔