07 جون ، 2016
دورہ انگلینڈ پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات کے لئے بری خبر یہ ہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ کے پورے دورے پر بیوی بچوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ دو ماہ پرمشتمل ہے ، پی سی بی نے کھلاڑیوں کوآگاہ کردیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے پورے ٹور پر اپنی فیملیز کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔
کرکٹرزصرف دو ہفتے کیلئے اپنی فیملزکو اپنے ہمراہ انگلینڈ میں ساتھ رکھ سکتے ہیں ، جبکہ ون ڈے سیریز میں کھلاڑی اپنی فیملیز کو ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ میں لگنے والے کیمپ میں بھی اہل خانہ کو لے جانے کی اجازت نہیں تھی،پی سی بی کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز رہے، کھاڑیوں کی بیوی بچوں کے ساتھ ہونے کی وجہ سےکھیل سے توجہ ہٹ سکتی ہے ۔