کھیل
07 جون ، 2016

محمدعامرکابرطانیہ کاویزا منظور ہوگیا

محمدعامرکابرطانیہ کاویزا منظور ہوگیا

 


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ کا ویزہ مل گیا ہے، جس کے بعد تمام خدشات دور ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریشانی دور ہوگئی، قومی ٹیم کی بولنگ لائن تگڑی ہوگئی۔


محمد عامر انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 17رکنی ٹیم میں شامل ہیں،ان کے ویزے کے حصول کے بارے میں خدشات تھے جو اب دور ہوگئے ہیں۔


اب ہوگا اصل مقابلہ، محمد عامر اپنے تجربے سے اپنے ساتھی بولرز کے ہمراہ انگلش بیٹسمینوں پر قہر بن کر ٹوٹنے کے لیے بے چین ہیں۔


پاکستان اور انگلینڈکےدرمیان 4ٹیسٹ،5ون ڈیز اور ایک ٹی20 پرمشتمل سیریز14 جولائی سےشروع ہوگی،پاکستان کرکٹ ٹیم 18جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی، سیریز سے پہلےقومی ٹیم کا ساؤتھمپٹن میں ٹریننگ کیمپ بھی لگے گا۔


سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت کا کہنا ہے کہ محمد عامر سے بہت توقعات ہیں،ان پر توقعات کا دباؤ بھی ہوگا۔

مزید خبریں :