انٹرٹینمنٹ
10 جون ، 2016

فلم ’دو لفظوں کی کہانی‘ریلیز کر دی گئی

فلم ’دو لفظوں کی کہانی‘ریلیز کر دی گئی

 


نابینا لڑکی کی محبت کا فسانہ، بالی ووڈ کی نئی رومانٹک فلم’دو لفظوں کی کہانی‘آج ریلیز کردی گئی۔


بالی ووڈ کے معروف اداکاررندیپ ہودا کی ایکشن سے بھرپور نئی رومانٹک فلم’دو لفظوں کی کہانی ‘آج ریلیز کردی گئی ہے۔


دیپک تجوری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک کورین فلم ’آلویز‘سے ماخوذ ہے جو دو محبت کرنے والوں کی زندگی پر محیط ہے۔


اس فلم میں رندیپ ہودا اور کاجل اگروال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ممک سنگھ اور یوری سوری بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :