کھیل
11 جون ، 2016

یورو فٹبال چیمپئن شپ ،گوگل کا نیا ڈول جاری

یورو فٹبال چیمپئن شپ ،گوگل کا نیا ڈول جاری

 


یورو فٹبال چیمپئن شپ 2016کے آغازکے موقع پر گوگل نے نیا ڈول جاری کردیا۔


یورو فٹبال چیمپئن شپ 2016کا فرانس میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہوچکا ہے اور اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔


فرانس میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہر چار سال بعد کیا جاتا ہے جبکہ منی ورلڈ کپ کے نام سے مشہور یورو فٹبال چیمپئن شپ میں چوبیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔


واضح رہے یہ مقابلہ 10جون سے 10جولائی تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :