انٹرٹینمنٹ
11 جون ، 2016

فلم’مداری‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

فلم’مداری‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

 


اپنی منفرد اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کی تھرل سے بھرپور فلم’مداری‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔


’ڈما ڈما ڈم‘کے بول پر مبنی یہ گاناوشال ڈاڈلانی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس کی موسیقی ارشاد کامل نے ترتیب دی ہے۔


نشی کانت کامت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے جس میں عرفان خان ایک ویجی لینس افسر کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔
فلم کی کاسٹ میں عرفان خان کے علاوہ جمی شیرگل اور توشار دلوی بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ واضح رہے تھرل سے بھرپور یہ فلم کل ریلیز کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :