12 جون ، 2016
تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ مانگ لیا ہے۔
ملاقات کے بعد بنی گالا میں پارٹی چیئرمین کی زیر صدارت اہم پارٹی امور پر میٹنگ جاری ہے ۔قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور انہیں ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئرمین کو سندھ میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کی تفصیلات بھی بتائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے پنجاب کے عبوری سیٹ اپ کے حوالے سے کچھ نام بھی پیش کیے۔