10 جون ، 2012
قاہرہ…مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی حالت بگڑنے لگی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ کے اسپتال میں زیر علاج حسنی مبارک کی طبیعت بگڑرہی ہے۔انھیں 8 روز قبل مصری عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ان پر حکومتی مخالفین کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔سزا سنائے جانے کے بعد حسنی مبارک کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔