13 جون ، 2016
حافظ آباد میں قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم عدنان عرف دانی حوالات سے فرار ہوگیا ،غفلت برتنے پر پانچ اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج جبکہ مقدمے میں نامزد دو پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق عدنا ن عرف دانی کوآج ریمانڈ کے بعد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا تھا،ملزم کومبینہ طور پر صبح کے وقت جب حوالات سے نکالا گیا تو وہ پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔
اس پر ڈی پی او ہارون جوئیہ نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے انکے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کردیا جبکہ مقدمے میں نامزد دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔
ملزم عدنان عرف دانی چار سے زائد قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا۔