پاکستان
13 جون ، 2016

غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 53افراد گرفتار

غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 53افراد گرفتار

 


پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئےغیرقانونی طریقے سے ایران جانے والے 53افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں 2افغانی اور51پاکستانی شہری شامل ہیں۔


پاکستان کوسٹ گارڈ کی بلوچستان شاہ جہان روڈ چیک پوسٹ پرا اسنیپ چینکنگ کے دوران کارروائی میں گاڑیوں اور بسوں سے 53افراد کو حراست میں لے لیا گیا،گرفتار افراد غیرقانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کررہے تھے۔


گرفتار افراد سے کوئی بھی قانونی سفری دستاویز نہیں تھا،گرفتار افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

مزید خبریں :