پاکستان
13 جون ، 2016

گجرات ٹول پلازہ کے قریب کارروائی ، 13کلو افیون برآمد

گجرات ٹول پلازہ کے قریب کارروائی ، 13کلو افیون برآمد

 


گوجرانوالہ میں کسٹم حکام نے گجرات ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرکے کارگوسروس کی گاڑی سے 13کلو افیون برآمد کرلی جبکہ ایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔


کسٹم اینٹی ا سمگلنگ اسکواڈ کو اطلاع ملی کہ کارگوسروس کے ذریعے افیون راولپنڈی سے لاہور اسمگل کی جارہی ہے جس پر کسٹم حکام نے گجرات ٹول پلازے کے قریب ناکہ لگاکر گاڑیوں کی تلاشی لی تو کارگو سروس کی گاڑی سے 13کلو افیون برآمدہوئی۔


کارگو کا پیکٹ راولپنڈی سے ساہیوال کے محمد فقیر کے نام سے بک کروایاگیاتھا ،کسٹم حکام نے افیون کا پیکٹ قبضے میں لے کر گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی۔

مزید خبریں :