13 جون ، 2016
2013 ءکےعام انتخابات کےبعدسےپنجاب اسمبلی نےاپنے3پارلیمانی سال مکمل کرلئے، ان 3 سال کےدوران مفادِ عامہ کے 112 بل منظور کئے گئے۔
پنجاب اسمبلی کےذرائع کے مطابق پہلے پارلیمانی سال میں31، دوسرے سال میں37 اور تیسرے سال میں44 بل منظور کئے گئے، ان میں تعلیم کے شعبےسےمتعلق17 بل، لوکل گورنمنٹ سےمتعلق10 اور خواتین اوربچوں سے متعلق 3 ،تین بل شامل ہیں۔
نمایاں بلوں میں پنجاب غیر ہنرمندافرادکاکم ازکم اجرت کا بل، پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل، چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل، پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن بل، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بل، پنجاب میریجز فنکشنز بل اور انسداد تشددوتحفظ خواتین کے بل شامل ہیں۔