15 جون ، 2016
یوں تو آپ نے اکثر خواتین کو ڈزنی ورلڈ کی شہزادیوں کی طرح حسین اور دلکش نظر آنے کے خواب میں مبتلا دیکھا ہی ہوگا، جس کیلئے وہ کئی جتن بھی کرتی ہیں ۔
لیکن جناب یہاں تو کیلیفورنیا کا یہ نوجوان کارٹون کردارکا اس قدر دیوانہ ہے کہ خود کو ڈزنی ورلڈ کی شہزادیوں کے روپ میں ڈھال لیاہے۔
رچرڈ شیفرنامی 21سالہ نوجوان نے کئی مختلف کارٹون شہزادیوں کا میپ اپ کیا اور اپنے شوق و لگن کے ساتھ ساتھ آرٹ کے شاندار جوہر بھی دکھائے ۔
ڈزنی پرنسز کے 40 مختلف لباس اور 30وگ رکھنے والے ڈزنی ورلڈ کے دیوانے نے ہزاروں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے اور نوجوان کے شوق کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچی ہوئی ہے۔