15 جون ، 2016
جائیداد کے تنازعے پر باپ نے بیٹے اور بہو پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں بہو جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے بعد ملزم نے بھی خودکشی کر لی۔
سانگھڑ میں جائیداد کے تنازعے پر باپ نے بیٹے اور بہو پر فائرنگ کردی جس سے بہو جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے بعد ملزم نے بھی خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق سانگھڑ کے علاقے شہنشاہ کالونی میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ملک غلام جیلانی نے جائیداد کے تنازعے پر اپنی بیٹے جاوید اور بہو شبانہ کو زخمی کرکے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔
دونوں زخمیوں میں سے خاتون نوابشاہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازعے پر باپ اور بیٹے کے درمیان عدالت میں مقدمہ بھی چل رہا تھا ۔