15 جون ، 2016
معروف گلوکار عارف انصاری اور طلعت حسین کے صوفیانہ نغمے تیرے بندے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
جیو کے پروگرام ’ گائے گی دنیا گیت میرے‘سے شہرت حاصل کرنے والے نامور گلوکار عارف انصاری نے صوفیانہ کلام پر مبنی نغمہ تیرے بندے ریلیز کردیا۔ ٹیلی ویژن کے معروف اداکار طلعت حسین بھی اس صوفیانہ کلام کی ویڈیو میں مختلف روپ میں نظر آرہے ہیں۔
طلعت حسین نے کہا کہ نئی نسل کا صوفی موسیقی کی طرف آنا خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ موسیقی اور صوفیانہ کلام سے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا جاسکتا ہے۔
گلوکار عارف انصاری کہتے ہیں کہ صوفی موسیقی دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے اسی لیے انھوں نے صوفیانہ کلام پر توجہ دی ہے۔ نغمہ تیرے بندے دل کو چھولینے والی شاعری پر مبنی صوفیانہ کلام ہے۔