15 جون ، 2016
دبنگ خان کا دبنگ ہیر اسٹائل فلم ’سلطان‘کی ریلیز ہونے سے پہلے ہی مقبول ہوگیا ، سلما ن کے نئےہیر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی منفرد اداکاری کے ساتھ اپنے مختلف اسٹائل کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان خان اپنی ہر فلم میں ایک نئے اور منفرد ہیر اسٹائل کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان نے اس بار بھی اپنی فلم ’سلطان‘ کے لئے بھی ایک نیا ہیر اسٹائل اپنایا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد اس ہیئرا سٹائل کو پسند بھی کر رہی ہے۔
واضح رہے بالی ووڈ اسٹار ان دنوں فلم ’سلطان ‘کی پرموشن میں مصروف ہیں جوکہ رواں سال عید کے موقع پرریلیز کی جائے گی ۔