15 جون ، 2016
مارگن اسٹینلے نے پاکستان کو امرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کی منظوری پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار4 سو کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے مارگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل نے پاکستان کوابھرتی ہوئی معیشت قراردے دیا ہے۔ مارگن اسٹینلے نے پاکستان کو امرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی باقاعدہ شمولیت جون2017 تک ہوگی ۔
ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت کے بعد پاکستان کی 26 کمپنیاں ٹریڈنگ کرسکیں گی ۔ اعلان کے بعد کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج مین تیزی دیکھی جارہی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس تک اضافے سے 38 ہزار 400 کی نئی بلند سطح عبور کرگیا ہے۔
امرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کے بعد پاکستان اسٹاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔