15 جون ، 2016
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامرخان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ ملزم منہاج قاضی کو بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی کیس میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی جانب سے بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے انھیں 20 جولائی تک وطن واپس آنے کی ہدایت کردی ۔
عدالت نے ملزم منہاج قاضی کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ملزمان کیخلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کامقدمہ تھانہ عزیز آباد میں درج ہے۔کیس میں عامر خان ضمانت پر ہیں۔