پاکستان
15 جون ، 2016

حلیمہ قتل کیس ،رضوان عدالت میں اپنی بیٹی کو دیکھ کر رو پڑا

حلیمہ قتل کیس ،رضوان عدالت میں اپنی بیٹی کو دیکھ کر رو پڑا


 


ننھےعبداللہ کو رلانے والاماں سے محروم کرنے والا ملزم محمد رضوان عدالت میں اپنی بیٹی کو دیکھ کر رو پڑا، عدالت میں بیٹی کو چومتا رہا،پیار کرتا رہا اہلیہ سے کہا میں نے تم سے کہا تھا میرے ساتھ چلو اب تم پھنس چکی ہو ۔


عدالت میں عبداللہ کی حوالگی سے متعلق درخواست پرفریقین کے دلائل مکمل ہوجانے کے بعد فیصلہ محفوظکر لیا گیا ۔


جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کی سماعت پر ملزم رضوان اور اسکی اہلیہ ملزمہ سونیا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔


ملزم رضوان کے وکیل کا کہناتھا کہ پولیس نے ابھی تک ایک بھی کاغذ عدالت میں پیش نہیں کیا۔تفتیشی افسر کی ذمے داری ہے کہ چالان عدالت میں پیش کرے۔ 14 دن گزر جانے کے بعد کیس کا چالان پیش نہیں کیا گیا لہذا ملزم کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔


جس پرسرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کیلئے16 جون تک کی مہلت دی ہے۔


اس موقع پر ملزم رضوان اپنی بیٹی سے مل کر روتا رہا اور اپنی اہلیہ سے ہاتھ جوڑ کر معافی بھی مانگی۔دوران سماعت کیس کے نئے تفتیشی افسر انسپکٹر حمیداللہ خان کی عدم پیشی پر عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔


 

مزید خبریں :