پاکستان
15 جون ، 2016

وزارت داخلہ نےایان علی کا نام ای سی ایل سےخارج کردیا

وزارت داخلہ نےایان علی کا نام ای سی ایل سےخارج کردیا

 


سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔وفاقی سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان نے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔


ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔


اس موقع پرسیکریٹری داخلہ عارف احمد خان نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔


گزشتہ سماعت پر ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہناتھا کہ بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے سے ایان علی کو 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ ایک روز میں سپریم کورٹ سے حکم امتناع نہ ملا تو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔


ماڈل گرل ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام ہے اور وہ پانچ لاکھ ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک لے جاتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔

مزید خبریں :