15 جون ، 2016
لیبیا کی یونٹی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرت شہر میں داعش کے خلاف جاری لڑائی میں اُن کی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔
مغرب کی حمایت یافتہ شمالی افریقی مسلمان ملک کی یونٹی حکومت نے بندرگاہی شہر سرت میں سے داعش کےعسکریت پسندوں کو پسپا کرنے کی لڑائی مئی کے وسط سے شروع کر رکھی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل لیبیا کے متحارب گروپوں کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مشن یورپی یونین نیول مشن کو سونپنے کا فیصلہ کرے گی۔ اِس سلسلے میں پیش کی گئی ایک قرارداد کی منظوری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔