16 جون ، 2016
نیٹو نے کہا ہے کہ سائبر حملوں کو زمینی اور فضائی حملوں کی طرح ہی دیکھا جائے گا اور ان حملوں کا جواب روایتی ہتھیاروں سے دیا جاسکتا ہے ۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے ایک جرمن اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ نیٹو کے ممبر ممالک پر کسی بھی قسم کا سائبر حملہ نیٹو اتحاد کے لیے ایک امتحان ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں اتحادی ممالک کو لازمی طور پر ردعمل کا اظہار کرنا ہوگا او راس ردعمل کی نوعیت سائبر حملے کی شدت پر ہوگی ۔
سٹولٹن برگ نے کہا کہ سائبر حملوں کو بھی زمینی، فضائی یا سمندری حملوں کی طرح ہی سمجھنا ہوگا ۔ امید ہے کہ نیٹو کے ممبران ممالک اس مسئلے کو اسی تناظر میں دیکھیں گے۔