دنیا
16 جون ، 2016

بحیرہ روم میں تباہ ہونیوالے مصر ی مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

بحیرہ روم میں تباہ ہونیوالے مصر ی مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

 


بحیرہ روم میں گزشتہ ماہ گر کر تباہ ہونے والے مصر کے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا ۔


مصری تفتیش کاروں کے مطابق بحیرہ روم میں کیبن کے ٹکڑوں سمیت طیارے کے ملبے کے بڑے حصوں کا پتا لگا لیا گیا ہے ۔ سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے فرانسیسی آبدوز نے کئی مقامات پر طیارے کے ٹکڑے دریافت کیے ہیں اور ملبے کی ایک تصویر بھی جاری کردی گئی ہے ۔


تفتیشی ٹیمیں جہاز کے بلیک باکس کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں ۔مصر کا مسافر طیارہ انیس مئی کو پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا تھا ۔


حادثے میں عملے کے ارکان سمیت 66 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :