30 جنوری ، 2012
دوہا … طالبان اور امریکا کے درمیان بات چیت تقریباناکام ہوگئی، کیونکہ طالبان نے قیدیوں کی رہائی سے پہلے جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا ہے،ادھرغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے حکام طالبان سے سعودی عرب میں علیحدہ بات چیت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسیٰ زئی نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں امن عمل کے لیے ہراقدام کی حمایت کرتی ہے۔ جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق طالبان نے اپنے قیدیوں کی رہائی سے پہلے جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے وعدہ کیا تھا کہ وہ امن مذاکرات سے پہلے قیدیوں کو رہا کردے گا لیکن اب اس نے قیدیوں کے تبادلے سے پہلے جنگ بندی پر اصرار کرنا شروع کردیا تھا۔